محبت کے بِنا جِینا گوارہ ہو بھی سکتا ہے
محبت کے بِنا شاید گزارہ ہو بھی سکتا ہے
جو ہر اِمکان کی تردید کر دیتا ہے برمَلا
اگر وہ آپ چاہے تو ہمارا ہو بھی سکتا ہے
کھلا رہتا ہے شام و صبح درِ توبہ پَلٹ آؤ
اگر چاہو گناہوں کا کفؑارہ ہو بھی سکتا ہے
محبت کے بِنا جِینا گوارہ ہو بھی سکتا ہے
محبت کے بِنا شاید گزارہ ہو بھی سکتا ہے