محمد مسعود نوٹنگھم برطانیہ
Text size
تیری قربت کا نشہ کچھ ایسا چڑھ گیا ہے
تجھے دیکھا نہیں اور دل بگڑ گیا ہے
تیرے لہجے میں محبت کی مٹھاس ایسی ہے
سن کر تیرا نام، لب خود ہی سنور گیا ہے
تو جو چلتی ہے تو ہوا بھی رک جاتی ہے
تو جو ہنستی ہے تو موسم بھی نکھر گیا ہے
ہم نے دنیا سے کنارہ کر لیا ہے اب تو
تیرا ہو کر جینے کا ہنر آ گیا ہے
مسعودؔ اسے بتاؤ، اس کے بنا جیا نہیں جاتا
اس کی ایک جھلک سے سارا جہاں سنور گیا ہے