Add Poetry

مدتوں بعد آیا اک پیغام اس کا

Poet: ہارون الرشید اداس By: Haroon Ur Rasheed uDas, Muzaffarabadak

مدتوں بعد پھر سے آیا ہے اک پیغام اس کا
لکھا ہے کسی غیر کے نام کے ساتھ نام اس کا

پڑھ رہا ہے نمازیں اب کسی کے نام کی
نام میرے سے کبھی تھا تازہ ایمان اس کا

یادیں، پیار، محبت، اور کچھ چند سی تصویریں
دل تا کمرہ میں ہر سو بکھرہ پڑہ سامان اس کا

چونک سا جاتا میں اب بھی کبھی کئی لمحے
سنوں، پڑھوں جو کبھی کیسے کوئی ہم نام اس کا

کہتا تھا رہ نہ پائے گا بچھڑ کر اک لمحہ بھی کبھی
مڑ کر بھی پھر نہ ملا کبھی کوئی سلام اس کا

آرزو ہی رہی سنوں کبھی اب جی بھر کے پھر کچھ
درد کے لمحوں میں خوشی کا احساس کلام اس کا

ہوتی ہے اذیت جسے اب میرے احوال پوچھنے پر اداسؔ
میرے صرف نام سے ہی مشروط تھا کبھی آرام اسکا

Rate it:
Views: 752
09 Jun, 2019
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets