مردہ دل کو جلا دو کوئی
پیار کی تازہ ہوا دو کوئی
ہاں نہیں چاھیئے اور کچھ
وہ جو روٹھا ھے منا دو کوئی
کیوں گلے لگتے ہو اجنبی جیسے؟
اپنائیت کا احساس دلا دو کوئی
ھے نہیں پیار چلو یوں ہی سہی
جو بھی ھے باہم سچ بتا دو کوئی
وہ نہیں چاھتا دیکھنا منہ اپنا
متبادل عکس اسکو پھر لا دو کوئی
زندگی تلخ ھے اسد جینا ان بن
پیار کا پیغام اسے پہنچا دو کوئی