مرشد کریم محمد شہیر جمال شبرلطیف چشتی

Poet: Ishraq Jamal Ashar Chishti By: Ishraq Jamal Ashar Chishti, Karachi

مرشد کریم محمد شہیر جمال احمد شبّر لطیف خان چشتی کے لطف کرم کے نام

مرشد بر حق یا شہیر جمال
یا شہیر جمال یا شہیر جمال
آپ رکھیے غلاموں کا اپنے خیال

آپ نے جو اٹھایا تو عزت ملی
ہم کو اپنا بنایا تو شہرت ملی
آپ کے دم قدم سے یہ برکت ملی
آپ ہی نے کیا ہم کو شاد و نہال
یا شہر جمال یا شہیر جمال

کس کے دامن کو تھامیں تیرا چھوڑ کر
کس کے در بھیک مانگیں تیرا چھوڑ کر
کس کو دکھڑا سنائیں تجھے چھوڑ کر
تو ہی حسن کمال و جلال و بلال
یا شہیر جمال یا شہیر جمال

Rate it:
Views: 413
22 Dec, 2009