مرنے سے پہلے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Malaysia

مرے مرنے سے پہلے میرا دامن
شادمانی سے،،مسرت سے بھرے اتنا
کہ جیسے رنگ سے معموریہ دو ہاتھ
مری ہر آرزوپوری ہوں امیدیں سب کی سب
مرے ویران دل کی ساری راہیں جگمگاجائیں
خدایا،کر عطا مجھ کو جو میں اب مانگتی ہوں ہر گھڑی ،ہر وقت
تیرے سائے میں جینے کی تمنا لے کے آئی ہوں
اداسی لے کے آئی ہوں،امیدیں لے کے آئی ہوں
مری کشتی کنارے پر لگے بس اک تمنا ہے
بھنور کے بیچ اب میرا گزرا ہو نہیں سکتا
مجھے ساحل عطا کر،اب کناروں پر مجھے لے چل
مرے مرنے سے پہلے میرا دامن
شادامانی سے مسرت سے ہو مالا مال

Rate it:
Views: 309
22 Feb, 2016