Add Poetry

مری طرح ترا رشتہ بھی ہے زمیں کے ساتھ

Poet: Azra Naz By: Azra Naz, Reading UK

مری طرح ترا رشتہ بھی ہے زمیں کے ساتھ
جو ہو سکے تو مجھے مِل اِسی یقین کے ساتھ

مرے حبیب کا احوال تم نے پوچھا ہے
وہ کل ملا تھا نئی ایک نازنین کے ساتھ

وہ جس کو گرم سلاخوں سے تو نے داغا ہے
کئے تھے سجدے تجھے کل اسی جبین کے ساتھ

ہر ایک بات پہ شک جس کی ایک عادت ہے
نبھے گی کیسے مری ایسے نکتہ چین کے ساتھ

تمام عمر سکوں دِل کو مل نہ پاۓ گا
دغا نہ کرنا کبھی اپنے ہمنشین کے ساتھ

انہی کو لگتی ہے ناگن مری یہ زلفِ سیاہ
تھا جن کو پیار اسی زلفِ عنبرین کے ساتھ

تمام عمر اٹھانے پڑیں گے ناز و ادا
کبھی بھی دل نہ لگانا کسی حسین کے ساتھ

سجا کے اس کو جو رکھتا ہے پیار سے عذراؔ
ہے انس گھر کو بھی شاید اسی مکیں کے ساتھ
 

Rate it:
Views: 525
06 Nov, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets