Add Poetry

مری مائیں بہنیں سراپا حیا ہیں

Poet: حضرت شاھین اقبال اثر صاحب By: Umma Muhammad, Kuala Lumpur Malayisa

مری مائیں بہنیں سراپا حیا ہیں
نہیں ان کو ادراک خود بھی وہ کیا ہیں
برائی سے بچنے کا اک راستہ ہیں
بڑی نیک سیرت ہیں اور پارسا ہیں
جو سچ پوچھئے تو خدا کی عطا ہیں
مری مائیں بہنیں سراپا حیا ہیں
اگر ان کو نرمی سے سمجھائے کوئی
گہر گر نصیحت کے بکھرائے کوئی
مسائل شریعت کے بتلائے کوئی
اطاعت کا پیکر بحکمِ خدا ہیں
مری مائیں بہنیں سراپا حیا ہیں
نقاب اپنے سر سے نہ سرکائیں ہرگز
نہ رخ غیر محرم کو دکھلائیں ہرگز
اگر منع کر دو نہیں جائیں ہرگز
چراغِ مروت ہیں اہلِ وفا ہیں
مری مائیں بہنیں سراپا حیا ہیں
اگر پاک اور صاف گھر کی فضا ہے
بنی تربیت کی یہی تو بِنا ہے
کہ بچوں کا اوّل یہی مدرسہ ہے
سو بچوں کے حق میں وہی رہنما ہیں
مری مائیں بہنیں سراپا حیا ہیں
 

Rate it:
Views: 345
06 Aug, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets