مری وفائوں کا سِلہ یہ دیا اُس نے
Poet: NEHAL GILL By: NEHAL, Gujranwalaمری وفائوں کا سِلہ یہ دیا اُس نے،
مری آبرو کو خاک میں ملا دیا اُس نے،
تُو آگوش میں مری رات بسر کرتا تھا
یاد آیا آج وہ پل تو رُلا دیا اُس نے،
چاند تارے ترے بارے پوچھتے ہیں اکثر
رو کے کہتا ہوں میں بُھلا دیا اُس نے،
خطا یہی تھی بس پیار کر بیٹھا اُس سے
غموں کا دور بطور سزا دیا اُس نے،
اب سوچ کے انتخاب کروں گا دوستوں کا
نہال کو اتنا فرق تو بتا دیا اُس نے،
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






