Add Poetry

مرے سامنے بھی ہو طیبہ کا منظر

Poet: Shahzad Kashfi Shahzad By: SHAHZAD KASHFI, Karachi

مرے سامنے بھی ہو طیبہ کا منظر
اگر جاگ جائے جو سویا مقدر

مجھے رشک آتا ہے اُن زائروں پہ
جو دیکھ آئے ہیں سبز گنبد کا منظر

کسی رہنما کی ضرورت نہیں ہے
خدا کے نبی� ہیں فقط مرے رہبر

کُھلے میرا نامہ جو روز قیامت
شفاعت مری کرنا شافع محشر

میرے سر پہ کے دینا رحمت کا سایہ
سوانیزے پہ جب ہو خورشید محشر

تمنا ہے شہزاد� کہ اب بسر ہو
مری عمر ساری محمد کے در پر

Rate it:
Views: 367
05 Mar, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets