مرے ہم نشیں دلِ مِہْرواں
Poet: فیصل سعید فیصلؔ By: Faisal Saeed, Karachiترے ہات میں مرا ہات ہو مرے ہم نشیں دلِ مِہْرواں
تری ذات ہی مری ذات ہومرے ہم نشیں دلِ مِہْرواں
رُخِ کَـہْکَشاں گُـلِ آتِـشِیں
رگِ ہائے گُل سا ترا بدن
مری حَـسْرَتوں کـو تـمام کـر
مری خواہشوں کو بھی دے بدن
تـجھے فرقـتوں کا ہے واسطہ
کوئی رات ایسی بھی رات ہو
تری جیت ہو مری مات ہو مرے ہم نشیں دلِ مِہْرواں
مـرا جسم تـیری گـرفت میں
مری رُوح تیرے حصار میں
مجھے لَمْس کی وہ شراب دے
رہوں عمر بھر میں خمار میں
شبِ وصل کوئی حساب کیوں
میں ہوں تشنہ لب تو فرات ہو
تری ذات ہی مری ذات ہو مرے ہم نشیں دلِ مِہْرواں
کبھی تم جو کوئی غزل لکھو
مجھے سوچ لو مرے ہم نشیں
کبھی تـم لکھو مجھے آتـشیں
کبھی تم کـہو مجھے یاسْـمِیں
دلِ بے سـکوں کا ہو تـذکرہ
دلِ بے کراں کی بھی بات ہو
تری ذات ہی مری ذات ہو مرے ہم نشیں دلِ مِہْرواں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad