Add Poetry

مزدور بچہ

Poet: Adeela Chaudhry By: Adeela Chaudhry, Renala Khurd Okara

میرےہاتھوں سے لکیریں
مٹتی جارہی ہیں
قسمت کی لکیر
شاید
میں نےدیکھی ہی نہیں
تو نےمرتےوقت
اےمیری پیاری ماں
میراماتھاچوماتھا
اوراتناکہاتھا
پریشان نہیں ہونابیٹا
تومیراشہزادہ ہے
دل لگاکرکام کرنا
بہت ساکام کرنےوالے
بہت آگےتک جاتے ہیں
بہت کچھ پاہی لیتے ہیں
آدیکھ میری ماں
تیراشہزادہ کتناکام کرتاہے
بہت آگے تک جانے کو
بہت کچھ پا ہی لینے کو

Rate it:
Views: 719
29 Jun, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets