مسافر پہ منزل سزا ہو گئی ہے
Poet: عامر ثقلین By: عامر ثقلین , Arifwalaمسافر پہ منزل سزا ہو گئی ہے
ستاروں سے یہ شب خفا ہو گئی ہے
بچھی اُن کی راہوں پہ پھولوں کی برکھا
بتا اُن کے آنے سے کیا ہو گئی ہے
سنے کون تیرے وفا کے یہ قصّے
کہ بات اس پہ تو بے بہا ہو گئی ہے
نہ سائل دعا کا نہ خواہش ہے دل میں
جو تھی شوخ سیرت وہ کیا ہو گئی ہے
ہمیشہ ہی سوچا بھلا میں نے اپنا
عجب پیدا خود میں انا ہو گئی ہے
تُو عامر حیا کے بھی قابل نہیں ہے
تری اس قدر ہر خطا ہو گئی ہے
More General Poetry






