مسند دل پہ قائم جسکا مقام ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمسند دل پہ قائم جسکا مقام ہے وہ تم ہو
دل میں جسکی یاد صبح شام ہے وہ تم ہو
کسی وظیفے کی صورت جاری رہنے والا
ہر روز وردِ زبان جس کا نام ہے وہ تم ہو
میری آنکھوں سے نشہ اسلئے چھلکتا ہے
میں نے جسکے دیدار کا پیا جام ہے وہ تم ہو
میری تخیلقات کا موضوع تم ہی ٹھہرے
میرا یہ کلام جس کے نام ہے وہ تم ہو
میرے لفظوں کو جسکی خوشبو مہکاتی ہے
خیالوں میں مہکتا سا گلفام ہے وہ تم ہو
مسند دل پہ قائم جسکا مقام ہے وہ تم ہو
دل میں جسکی یاد صبح شام ہے وہ تم ہو
More General Poetry






