مسکرانا چاہتا ہے ہر کوئی
Poet: UA By: UA, Lahoreمسکرانا چاہتا ہے ہر کوئی
گیت گانا چاہتا ہے ہر کوئی
رنج کو ملال کو تکلیف کو
بھول جانا چاہتا ہے ہر کوئی
اپنی جیت اور اپنی ہار کو
آزمانا چاہتا ہے ہر کوئی
آسمان کے ستارے کی طرح
جھلملانا چاہتا ہے ہر کوئی
آنسو پونچھ کے ہمارے آجکل
بس ہنسانا چاہتا ہے ہر کوئی
بن کیا احسان کسی اور پہ
کیوں جتانا چاہتا ہے ہر کوئی
جز ہمارے کون ہے بھلا یہاں
یہ بتانا چاہتا ہے ہر کوئی
گیت گانا چاہتا ہے ہر کوئی
مسکرانا چاہتا ہے ہر کوئی
More General Poetry






