مشورہ ہم کب کسی کا مان لیتے ہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

مشورہ ہم کب کسی کا مان لیتے ہیں
ہم تو بس وہ کرتے ہیں جو ٹھان لیتے ہیں

موت کی آغوش میں پلتی پنپتی زندگی میں
بس پَر سکوں لمحوں کو جیون مان لیتے ہیں

عمرِ طویل کی دَعا دیتے ہیں وہ مجھے
بات بات پہ جو میری جان لیتے ہیں

ایک مختصر سے خواب کے مانند ہے زندگی
خضرِ حیات کیوں اِسے انسان لیتے ہیں

برکت سمیٹتے ہیں جو رزقِ حلال کی
جنت میں وہ محل نَما مکان لیتے ہیں

رب کی رحمت پہ جنہیں کامل یقین ہو
کب کسی کا وہ کوئی احسان لیتے ہیں

اپنی ہمت اور محنت کے طفیل عظمٰی
کیا خوب ہیں جو رَتبہءِ ذی شان لیتے ہیں

Rate it:
Views: 735
08 Jan, 2013