مشکل راستوں پر
وہی چل پاتے ہیں
جن کا یقین اٹل ہوتا ہے
وہ خود سے زیادہ
اس پر بھروسہ کرتے ہیں
اسی کے نام سے
آغاز زندگی کرتے ہیں
اسی کے نام پر
انجام زندگانی تمام کرتے ہیں
مشکل راستوں پر
وہی چل پاتے ہیں
جو سر پر کفن باندھ کر
بے دھڑک آگ میں کود پڑتے ہیں
انجام کی فکر نہیں
دنیا کی کبھی پرواہ نہیں
بس حد سے گزر جاتے ہیں
دنیا پرست لوگوں میں
اجنبی بن کر
ایک مسافر کی طرح
زندگی تمام کرتے ہیں
مشکل راستوں پر
وہی چل پاتے ہیں
جو حق کے لئے
زمانے سے ٹکرا جاتے ہیں
یہ گنے چنے غازی
یہ خاص بندے
اللہ کے لشکر کے
یہ ادنیٰ سپاہی
مشکل راستوں پر
چلنے کا
آگے بڑھنے کا
حوصلہ رکھتے ہیں
یہ غازی
یہ پرسرار بندے
اللہ کے محبوب ہوتے ہیں