معاف کرنا۔۔۔۔۔میں مجبور ہوں

Poet: UA By: UA, Lahore

معاف کرنا
میں مجبور ہوں

میں بے پروا
میں بے قدر
میں بے درد
میں بے وفا نہیں
میں تو بس مجبور ہوں
تم سے وفا جتانے میں
تمہاری محبت سراہنے میں
تمہاری قدر افزائی کا
تمہیں احساس دِلانے میں
کیونکہ میری نظر میں
کسی اور کا چہرہ ہے
کیونکہ میرے دِل میں
کسی اور کا بسیرا ہے

معاف کرنا
میں مجبور ہوں

Rate it:
Views: 488
30 Jul, 2013