مقدر کہاں اپنے ہاتھ سے لکھا جاتا ہے
یہ تو وہ صحیفے ہیں
جو آسمانوں سے اترتے ہیں
ان میں کتنا بار دکھوں کا ہے
کتنا چین سکھوں کا ہے
یہ صبر کے میزان میں تولے جاتے ہیں
پھر زندگی کو پرکھنے کو دئے جاتے ہیں
پھر حوصلہ انہیں برتتا ہے
اور اعمال کی چادر میں باندھتا ہے
اور یہ گٹھڑی لے کے اس دنیا کے پار اترنا ہے
اب آر ہوئے
یا پار ہوئے
یہ فیصلہ اس نے کرنا ہے