ملی یہ زندگی ہم کو بڑی نعمت خدا کی ہے

Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, India

ملی یہ زندگی ہم کو بڑی نعمت خدا کی ہے
تو حق اِس کا ادا کرنا اِسی میں ہی بھلائی ہے

رہیں جو حق پہ ہی قائم تو نہ ڈر ہو زمانے کا
ڈرے تو وہ نظر اسباب پر جس نے جمائی ہے

خدا کی یاد سے غافل ہے رہنا سخت محرومی
تو منشائے خداوندی میں اپنی کامیابی ہے

خدا کا ہی ہو استحضارہر دم رات ہو یا دن
اٌسی سے زندگی میں سب نے آسانی ہی پائی ہے

ہمیشہ اثر کو بس آخرت کی فکر لاحق ہو
وہاں کا عیش لافانی یہاں کا عیش فانی ہے

Rate it:
Views: 428
31 Jul, 2022