الٰہی کسے جا کے دکھڑا سنائیں
بڑی عاجزی سے تجھی کو منائیں
یہ دنیا بڑی آزمائش کی جا ہے
بڑی مشکلوں سے تو کوئی بچا ہے
تجھی پر نظر ہو پڑے جب مصیبت
تو ہی چاہے مولٰی تو ہو دور ذلٔت
جو ہوں مشکلیں وہ تو آسان کردے
ہمارے ہی اوپر تو احسان کردے
کوئی بھی جہاں میں نہیں ہے ہمارا
تیری ذات ہی کا ہے ہم کو سہارا
کبھی نہ کسی کا تو محتاج ہی کر
ہمیں اپنے در سے تو وابَستہ بھی کر
الٰہی عطا کر تو اپنی محبت
کسی غیر کی نہ رہے کوئی چاہت
جو ہو راہ سیدھی دکھادے تٌو مولٰی
تو راہوں سے ٹیڑھی بچا لے تو مولٰی
گناہوں سے نفرت دلوں میں ہو یارب
تو نیکی کی رغبت دلوں میں ہو یارب
کرم کر دے اپنا تُو ہم پر ہی مولٰی
نہ محروم ہو فضل سے کوئی مولٰی