کچھ منافقت مجھ میں ہے
کچھ تمہاری ذات میں بھی
کسی نہ کسی حوالے سے
کسی نہ کسی درجے کی
تھوڑی یا بہت منافقت
سب میں ہوتی ہے
ہم جو سوچتے ہیں ہم وہ کہہ نہیں پاتے
ہم جو کہتے ہیں ہم وہ کر نہیں پاتے
ہم بظاہر خوش نظر آتے ہوئے بھی
کبھی انر سے اتنا خوش نہیں ہوتے
جتنی خوش اسلوبی دکھا رہے ہوتے ہیں
کیا یہ ہماری ذات کی صلیت ہے ۔۔۔
کیا یہ منافقت نہیں۔۔؟
جو ہم ہیں ہم وہ دکھائی نہیں دے رہے
اور کبھی ہم نے چہرے پہ افسردگی سجائی ہوتی ہے
جب کہ ہم اندر سے اتنے افسردہ نہیں ہوتے
جتنی افسردگی چہرے پہ سجائی ہوتی ہے
بلکہ اندر سے تو اکثر ہم مسکرا رہے ہوتے ہیں
کیا یہ سچائی ہے یہ ریا کاری نہیں
کیا یہ اپنے آپ سے دھوکہ۔۔۔
اپنی ذات سے منافقت نہیں۔۔۔؟
اور مجھے یہ سچی بات
خود میرے دل نے بتائی ہے
منافقت سب میں ہوتی ہے
کچھ منافقت مجھ میں ہے
کچھ تمہاری ذات میں بھی
کسی نہ کسی حوالے سے
کسی نہ کسی درجے کی
تھوڑی یا بہت منافقت
سب میں ہوتی ہے