ہمیں ہر منزل کو سر کرنا ہے
چٹانیں چیر کر سفر کرنا ہے
ہر دیوار ہٹا کر رستے سے
ظلمت شب کو سحر کرنا ہے
آبشاریں گرا کر صحرا میں
ہر پرکاہ کو شجر کرنا ہے
بدل کراندھروں کوروشنی میں
خانہء ویراں کو گھر کرنا ہے
ہرناکامی کو مات دےکرسحر
ستاروں کو رہبر کرنا ہے