منزلوں کا راستہ
Poet: UA By: UA, Lahoreایک رنگ آنے سے دوجا رنگ اڑتا جائے گا
خوب ترسے خوب تر شاہکار بنتا جائے گا
اے ہنر مندان شوق رک نہیں جانا کہیں
منزلوں کا راستہ آسان ہوتا جائے گا
خوب تر کی جستجو رکھ کر چلو گر مہرباں
جتنا آگے جاؤ گے اور عزم بڑھتا جائے گا
میں تمہارے ساتھ ہوں آواز دے کر دیکھنا
میرا آنچل سایہ بن کر ساتھ چلتا جائے گا
More General Poetry






