Add Poetry

منفرد رہنے کی ضد میں کیا بچا رہ جائے گا

Poet: ڈاکٹر پروفیسر شکیل اے بھٹی By: ڈاکٹر پروفیسر شکیل اے بھٹی, Karachi

منفرد رہنے کی ضد میں کیا بچا رہ جائے گا
ہم سفر تیرا فقط یہ راستہ رہ جائے گا

دے تو سکتا ہوں میں بھی اپنے دشمن کو جواب
سوچتا ہوں درمیاں پھر فرق کیا رہ جائے گا

ڈٌوب جاؤں گا کسی دن جس قدر آرام سے
اس قدر حیرت سے دریا دیکھتا رہ جائے گا

سوکھ جائیں گے سبھی دریا ہمارے دیس میں
یا تو رہ جائے گی سوہنی یا گھڑا رہ جائے گا

مانگنا بنتا ہے جس سے اس سے گر مانگا نہیں
مانگنے والا یہاں پر مانگتا رہ جائے گا

حوصلے ہی فیصلہ کرتے ہیں ہار اور جیت کا
یا ہوا رہ جائے گی، یا دیا رہ جائے گا

روح کے پنچھی کو اٌڑنا ہے اٌڑے گا ایک دن
جسم کے پنجرے کا اِک دن در کٌھلا رہ جائے
 

Rate it:
Views: 15
16 Jun, 2024
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets