Add Poetry

موت سے بد تر

Poet: اسد رضا By: اسد رضا, mirpurkhas

 پہلی فرصت میں اٹھا دے مجھ کو
موت سے بد تر سزا دے مجھ کو

میرے گناہوں کا نہیں کوئی شمار
خود سے توفیق توبہ دےمجھ کو

تنگ آ گیا زمانے کے نا خدائوں سے
خود پار لگانے کا حوصلہ دےمجھکو

سب طبیبوں نے دے دیا ھے جواب
ابن مریم سا کوئی مسیحا دے مجھ کو

دل کا اپنے ہو چکا ھے خانہ خراب
عقل سلیم سی کوئی عطا دے مجھ کو

غیر کی جانب کروں کیوں سجدہ ؟
اپنے ہی در کی ولا دے مجھ کو

جو میرے گناہوں کو اسد دھو ڈالے
اوور سی اپنی وہ توبہ دے مجھ کو

Rate it:
Views: 172
01 Feb, 2023
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets