موت نے کسی سے بھی کبھی دوستی کی نہیں

Poet: Mubin Uddin Ansari By: Mubin Uddin Ansari, bhopal india

موت نے کسی سے بھی کبھی دوستی کی نہیں
زندگی لاجواب ہے لیکن بھروسے کی نہیں

دل اسکا بھی میرے ساتھ رہنے کو چاہتا ہے لیکن
میری عمر اور اسکی عمر میں برابری نہیں

حسینوں کو اپنے حسن پر غرور ہوتا ضرور ہے
لیکن عاشقوں میں خاصیت انکے جیسی ہوتی نہیں

پرندوں کی اڑانوں کو دیکھ کر پوچھتا ہوں کبھی
اے خدا تو نے مجھے کیوں اڑان ایسی دی نہیں

آج جس مقام پر اپنے کو پاتے ہو تم مبین
شکر خدا ہے ورنہ یہ حیثیت تمہاری تھی نہیں

Rate it:
Views: 621
06 May, 2010