آیا پھر موسم بہار کا
منظر گلوں کے نکھار کا
درختوں پہ پتے آنے لگے
پرندے خوشی سے چہکنے لگے
ڈالیوں پہ کلیاں چٹخنے لگیں
کچھ پھولوں کی شکلیں بدلنے لگیں
زمین پر سبز چادر جا بجا
رنگوں کا منظر خوب لگا
تتلی اڑے ہے ڈالی ڈالی
بھنورے نے اڑان اپنی سنبھالی
گلشن گلشن گیا منظر چھا گیا
نیا پیام فطرت کا آگیا