تیرے بنا خزاں ہوا موسم بہار کا
تیرے بنا سونا ہوا سنسار پیار کا
تیرے بنا ادھورا ہے پھول سنگھار
بلبل سنا دے آکر پھر گیت پیار کا
پھولوں کو تیرا انتظار لوٹ کے آجا
بلبل سنا فسانہ پھر پیت پیار کا
کوئل کی کوک ہوک بن کے گونجتی رہی
وہ بھی پریشاں کھو گیا من میت پیار کا
اک بار لوٹ آ تجھے جی بھر کے دیکھ لوں
میرا خیال نہ کر تجھے واسطہ بہار کا