موسم سرما
Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahoreسردی نے برا حال کیا ہے
خوب دانت پہ دانت بجا ہے
مہین کپڑوں میں اب گزارا نہیں
کپڑوں کے وزن کا اندازہ نہیں
چائے کوفی کی ہے طلب بڑھی
ٹھنڈے پانی کی اب قدر گھٹی
لحاف کی سی گرمائی کہاں
“ ممی مجھے کھانا بھیج دیجئے یہاں“
دھوپ سردی کی اک نعمت
ٹھنڈ کی یہ دور کرے زحمت
پھول سے چہرے بنے لال چقندر
ہاضمہ ٹھیک تو کھاؤ جس قدر
کوثر نے اب لی کالی شال
لبنی نے بھی لیا کوٹ نکال
وہ پہاڑوں پہ برف کا سماں
قبطین کا جن پہ گزرے گماں
سرما بھی دے انساں کو گزند
پھر بھی ناصر کو یہ موسم پسند
More General Poetry






