موسم سہانا ہونے لگا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreمستانہ مستانہ ہونے لگا ہے
موسم سہانا ہونے لگا ہے
شبنم سے پھولوں کا نکھرا چہرہ
بھنورا دیوانہ ہونے لگا ہے
صبا کا کلیوں کو چھو کر گزرنا
بلبل کا ترانہ ہونے لگا ہے
تمہاری آمد کا مژدہ سن کر
دل کا ٹھکانہ ہونے لگا ہے
چلو باغ میں چل کے ڈیرہ لگائیں
چمن آشیانہ ہونے لگا ہے
مستانہ مستانہ ہونے لگا ہے
موسم سہانا ہونے لگا ہے
More General Poetry







