یہ کیا بنا پھرتا ہے ارے انسان تو
کبھی مومن کبھی منکر کبھی شیطان تو
کیون اتنا گر گیا ھے تو اپنے ضمیر سے ؟
کہ چند روپوں کی خاطر بیچ دیتاھے ایمان تو
یہ سود و محصول کب تھا بھلا تجھکو حلال؟
یعنی برائے نام کا اب رھ گیا مسلمان تو
آدم !!! بھی نکالا گیا تو دیکھ جنت سے
کس سبب کارن وجہ پہچان تو
ابھی بھی وقت ھے دیکھ سمبھلنے کے لیے
پہلی فرصت میں بچا لے دیکھ اپنا ایمان تو
کیا بھروسہ ھے کل پھر اسد حیات کا ؟
کر آخرت کے لیے آج خود کو قربان تو
تو ھے ایک مسلمان سچا سپاھی دین کا
کچھ تو حیثیت کو اپنی ذرا پہچان تو