Add Poetry

مکالماتی نظم

Poet: M.Asghar By: M.Asghar, BIRMINGHAM

میں نے کہا تیری یاد میں آنکھیں روتی ہیں
جواب آیا یہ اسی طرح صاف ہوتی ہیں

پوچھا دردہجر کا کوئی علاج بتائیے
جواب آیا وصل ہو گا اسی طرح روتے جائیے

میں نے کہا اب آنکھوں کے سا تھ دل بھی روتا ہے
جواب آیا عاشقوں کے ساتھ اکثر یہی ہوتا ہے

میں نے کہا رات کو آنسوؤں سے تکیے بھیگ جاتے ہیں
جواب آیا چلو اسی بہانے ہم تمہیں یاد تو آتے ہیں

میں نے کہا تیری محبت میری زندگی بھر کی کمائی ہے
جواب آیا تو ماہرِ مبالغہ آرائی ہے

میں نے کہا میری مشکلات کا کوئی حل بتائیے
جواب آیا اصغر خدا کے لیے ہمیں بھول جائیے

Rate it:
Views: 665
11 Aug, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets