میرا حال پوچھتے ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreمیرا حال پوچھتے ہیں
کیا کمال پوچھتے ہیں
وہ اپنے خیال سے
میرا خیال پوچھتے ہیں
چہرے پہ کیسے آیا
یہ جمال پوچھتے ہیں
کس بات نے کیا ہے
نہال پوچھتے ہیں
جواب جانتے ہوئے
سوال پوچھتے ہیں
جو کہیں بھی نہ ملی ہو
وہ مثال پوچھتے ہیں
میرا حال پوچھتے ہیں
کیا کمال پوچھتے ہیں
More General Poetry






