میرا وقت گزر جاتا ہے
Poet: UA By: UA, Lahoreکوئی میرے پاس ہو نہ ہو میرا وقت گزر جاتا ہے
کوئی میرے ساتھ ہو نہ ہو میرا وقت گزر جاتا ہے
کوئی میرے پاس آئے نہ آئے ساتھ نبھائے نہ نبھائے
کوئی میرے آس پاس ہو نہ ہو میرا وقت گزر جاتا ہے
تنہائی مجھے مجبور نہیں کر پاتی مجھے نہیں ستاتی
راہ میں روشنی ہو کہ اندھیرا ہو میرا وقت گزر جاتا ہے
کوئی آئے کوئی جائے پاس بیٹھے مسکرائے دل بہلائے نہ بہلائے
کوئی دوست کوئی آشنا کوئی دمساز ہو نہ ہو میرا وقت گزر جاتا ہے
کون کہتا ہے زندگی کا سفر تنہا نہیں کٹتا ہے وقت نہیں گزرتا ہے
وقت بیت ہی جاتا ہے جو بتانا آتا ہو سو میرا وقت گزر جاتا ہے
More General Poetry







