میرا ہر پل حسیں ہونے لگا
Poet: UA By: UA, Lahoreمیرا ہر پل حسیں ہونے لگا
تیرے آنے کا یقیں ہونے لگا
سو رہا تھا میں گہری نیند مگر
اب خیالوں میں کہیں کھونے لگا
پہلے رہتا تھا اپنے سانچے میں
تم جہاں ہو میں وہیں ہونے لگا
دور رہتا تھا میرے سائے سے
اب وہ میرے قریں ہونے لگا
ہونا تھا جس کو تیرے کوچے میں
معجزہ وہ یہیں ہونے لگا
وہ جو مہمان تھا میرے دل کا
میرے دل کا مکیں ہونے لگا
سچے جزبات اثر رکھتے ہیں
اب مجھے بھی یقیں ہونے لگا
میری وفا پہ عظمٰی انہیں بھی
اب تو پکا یقں ہونے لگا
میرا ہر پل حسیں ہونے لگا
تیرے آنے کا یقیں ہونے لگا
More General Poetry






