میری آنکھوں کو خواب کیا دے گا
Poet: Masood Tanha By: Masood Tanha, lahoreمیری آنکھوں کو خواب کیا دے گا
وہ مجھے انتخاب کیا دے گا
دے گا پل پل اذیتیں مجھ کو
یہ زمانہ خراب کیا دے گا
منصف وقت تو بتا مجھ کو
میرے حق میں جواب کیا دے گا
دشت غربت میں مجھ کو چھوڑ گیا
اور مجھ کو عذاب کیا دے گا
More Sad Poetry






