عالمِ خواب میں وا ہو گئیں میری آنکھیں
جاگتے جاگتے پھر سو گئیں میری آنکھیں
آج پھر اپنا ضبط کھو گئیں میری آنکھیں
تمہاری یاد میں نم ہو گئیں میری آنکھیں
تیری مسکان میں عنقا اداسی یاد کر کے
ہنستے ہنستے اچانک رو گئیں میری آنکھیں
تجھے دیکھتے رہنے کی خوگر رہنے والی
محرومِ دید رہ کے ہو گئیں میری آنکھیں
اب تو آئینہ بھی مجھ سے نظر نہیں ملاتا
ایسے اپنا نظارہ کھو گئیں میری آنکھیں