میری آنکھیں پَرنم رہتی ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreتمہیں میری نوک مژگاں پہ ٹھہرے
اشکوں کے موتی بہت اچھے لگتے ہیں
تمہیں میری آنکھوں میں اشک بہت اچھے لگتے ہیں
اسی لئے میری یہ آنکھیں پَرنم رہتی ہیں
تم کہتے ہو تمہاری بھیگی پلکوں میں
سحر کا اَجلا پن دمکتا ہے
تمہاری آنکھوں کی سَرخیوں پہ آنسوؤں کا عکس
شبنم کے قطروں کی طرح چمکتا ہے
جنھیں دیکھ کے میرا دل دھڑکتا ہے
تمہارے آنسو اپنی پلکوں پہ سجانے کو بہکتا ہے
تمہیں میری نوک مژگاں پہ ٹھہرے
اشکوں کے موتی بہت اچھے لگتے ہیں
تمیں میری آنکھوں میں اشک بہت اچھے لگتے ہیں
اسی لئے میری یہ آنکھیں پَرنم رہتی ہیں
More General Poetry






