Add Poetry

میری ارضِ پاک کو (٢)

Poet: UA By: UA, Lahore

دشمنوں سے پاک رکھنا میری ارضِ پاک کو
اے خدا محفوظ رکھنا اس زمیں کی خاک کو
بے انسافی ظلم ستم جبر و استبداد سے
شر انگیزی فتنہ گری جھگڑا و فساد سے

دشمنوں سے پاک رکھنا میری ارضِ پاک کو
اے خدا محفوظ رکھنا اس زمیں کی خاک کو

دشمنوں کی سازشوں کافروں کی چال سے
قتل غارت گردی و دہشت گری دجال سے
ظالموں بے حسوں بے ضمیر عمال سے
جعفر و میر سے غداروں کے وبال سے

دشمنوں سے پاک رکھنا میری ارضِ پاک کو
اے خدا محفوظ رکھنا اس زمیں کی خاک کو

حیوان صفت انسانوں کی بیہودہ خرافات سے
ابلیس کے کارندوں کے ناپاک انتظامات سے
انسانیت سوز ایجادات اور آ لات سے
ارضی و سمٰاوی آفات و مشکلات سے

دشمنوں سے پاک رکھنا میری ارضِ پاک کو
اے خدا محفوظ رکھنا اس زمیں کی خاک کو
 

Rate it:
Views: 301
11 Nov, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets