Add Poetry

میری اوقات

Poet: محمد یوسف راہی By: محمد یوسف راهی, Karachi

میں کیا ہوں یہاں اور پہر کیا ہے میری اوقات یاروں
پانی کا ہو بلبلہ جیسے بس یہ ہےمیری اوقات یاروں

یہ اللہ کا کرم ہے اس نے بنایا اشرف المخلوقات مجھے
اپنے حبیب کا امتی بنا کر بڑھادی میری اوقات یاروں

مجھے عقل دی شعور دیا اور اپنی ایک پہچان بھی دی
پہر بھی ناشکرا ہوں ہے مجھ میں یہ ہی بات یاروں

میں خطاکار ہوں گنہگار ہوں سیہ کار ہوں پہر بھی
رکھا ہوا ہے میرے رب نے میرا بھرم میری بات یاروں

جھک جھک کر ملنا ہر ایک سے پسند ہے میرے رب کو
نہیں ہوتا اس میں چھوٹا کوئی لکھ لو میری بات یاروں

نرم لہجہ اور میٹھی زبان بھی ایک صدقہ ہوتا ہے رہی
شاید کہ کسی کے دل میں یہ اتر جائے میری بات یاروں

Rate it:
Views: 434
07 Jan, 2018
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets