Add Poetry

میری بےاختیار آنکھیں ہو جاتی ہیں نم

Poet: UA By: UA, Lahore

میری بےاختیار آنکھیں ہو جاتی ہیں نم
جب جب ان کو یاد آتا ہے تیری دل کا غم

میری بےقابو آنکھیں ہو جاتی ہیں نم
جب جب انکو یاد آتا ہے تیرے دل کا غم

جب تک دل زندہ رہتا ہے درد دل ملا کرتا ہے
زندگی کم ہو جاتی ہے کم نہیں ہوتا یہ غم

دل کو آس دلاتا ہے ہمزاد ہمیشہ یہ کہہ کر
وہ دن بھی آ جائیں گے چین ملے گا جس دم

دل تو سہ جاتا ہے آنکھیں سہہ نہیں پاتیں رنج
آنکھوں سے برسنے لگتے ہیں آنسو چھم چھم

یہ کرنا مشکل ہے لیکن کہنا آساں ہوتا ہے
ملنے والے غم کو ہنس کے سہہ جائینگے ہم

میری آہوں سے نالاں رہنے والوں کے دل میں
طوفاں برپا کرتی ہے میری چپ کی دھم دھم

مجھ سے برہم رہنے والے مجھ سے کہنے آئے ہیں
عظمٰی کس کی خاطر خود سے ہو بیٹھے برہم

Rate it:
Views: 311
19 Mar, 2014
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets