Add Poetry

میری تنہائیاں

Poet: By: UA, Lahore

میری تنہائیاں آ کر سجا دے
مجھے جینے کی کوئی راہ دکھا دے

میری شامیں اداسی کا سمندر
اداسی میرے پہروں کی مٹا دے

میرے دن کا چمن مرجھا گیا ہے
میری راتوں کے گلشن کو سجا دے

میری آنکھوں میں ویرانی بسی ہے
نیا منظر نگاہوں کو دکھا دے

یہ دل چپ سادھ کے بیٹھا ہے کب سے
میرے دل میں کوئی ہلچل مچا دے

سماعتیں بھی کب سے مضطرب ہیں
اپنی آواز کا جادو جگا دے

بڑی مدت رہے خاموش عظمٰی
کوئی نغمہ لبوں پر آ سجا دے

Rate it:
Views: 500
27 Nov, 2008
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets