میری حیات کو وہ جاگیر مل گئی
Poet: UA By: UA, Lahoreمل گئی خوابوں کو تعبیر مل گئی
میرے تخیلات کی تصویر مل گئی
وہ خوشی ملی جو پہلے نہ ملی تھی
میری متاع میری جاگیر مل گئی
صد شکر میرا انتظار رنگ لایا ہے
میرا نصیب میری تقدیر مل گئی
جو مجھے رستے سے بھٹکنے نہیں دیگی
میرے دست و پا کو ایسی زنجیر مل گئی
باندھ رکھے گی مجھے میرے وجود سے
میرے تصوروں کو جو تصویر مل گئی
مدت سے جسکی منتظر میری حیات تھی
میری حیات کو وہ جاگیر مل گئی
عظمٰی میری دعا کو کسی کی دعاؤں سے
آخر قبولیت کی تاثیر مل گئی
More General Poetry






