میری دعا ہے

Poet: maria ghouri By: maria ghouri, haroonabad

میری دعا ہے کہ اس موسم بہار میں
میرے وطن میں ہر طرف محبت کے پھول کھلیں

رنجشیں دور کہیں بھاگ جائیں
دل میں امیدیں نئی جاگ جائیں

ستارے ہر آنگن میں اٹھکیلیاں کریں
اور زمیں سے روشنی کے جام بھریں

میری دعا ہے کہ اس موسم بہار میں
میرے وطن سے بارودی فضا چھٹ جائے

دھشتوں کی حیات گھٹ جائے
میرے وطن کی شادابی کے راستے سے

ہر خزاں خوف کھا کے ہٹ جائے
میری دعا ہے کہ اس موسم بہار میں

ہر طرف پھول نئے کھل جائیں
بچھڑنے والے پھر سے مل جائیں

Rate it:
Views: 477
09 Feb, 2013