میری دل لگی بن خطا گئی ہے یارو
Poet: Khalid Pervez By: Khalid Pervez, Pasrur, Saukin Windمیری دل لگی بن خطا گئی ہے یارو
شہرِ خموشاں سے اُکتا گئی ہے یارو
کون ہے جو اجڑا ہوا چمن آباد کرے
ہر شاخ سےکلی مرجھا گئی ہے یارو
کرو اب دعا کہ ہو آبِ نیساں
میری تشنگی مجھے ستا گئی ہے یارو
بہت پیار تھا زمانے کو مجھ سے
بے وفائی زمانے کی ستا گئی ہے یارو
ہر رات میری طلب کی رات تھی
روح میری مجھ کو بتا گئی ہے یارو
بعد مرنے کے ہوا ہے ذوقِ جہاں
جب زندگی کی ہو ابتدا گئی ہے یارو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad