اگر مل ہی گئے ہم
راستے میں شام ہوگئی
میرے اظہار محبت کی
کوشش سبھی ناکام ہوگئی
وہ بولے
اب کیا کریں بہت اندھیرا ہے
اپنے لہو سے ایک دیے
کو بھی روشن کر ڈالا
مگر
میری محبت کا صلا
اس نے کیا دیا تھا
اندھیری راہ میں وہ
مجھے تنہا چھوڑ کر
واپس
لوٹ گیا تھا