میری وفائیں بلاتی ہیں میری جاں آ جا (گیت ، حصہ دوم)
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanمری وفائیں بلاتی ہیں میری جاں آ جا
اے میرے پیار کے راہی ، اے مہرباں آ جا
تڑپ رہی ہوں میں تیرے لیے مرے ہمدم
جو تیرا ساتھ ملے زندگی میں پھر کیا غم
پون ہے مست ،محبت کا ہے سماں آ جا
اے میرے پیار کے راہی ، اے مہرباں آ جا
پکڑ کے ہاتھ مرا دور مجھ کو لے جا کہیں
دے پیار اتنا کہ آ جائے چاہتوں پہ یقیں
ستا رہی ہیں محبت کی گرمیاں آ جا
اے میرے پیار کے راہی ، اے مہرباں آ جا
میں ٹوٹ کر تجھے چاہوں گی عمر بھر سجناں
جدھر بھی جائےگا آؤں گی میں ادھر سجناں
چلا بھی آ مری بانہوں میں ہے جہاں آ جا
اے میرے پیار کے راہی ، اے مہرباں ا جا
مری وفائیں بلاتی ہیں میری جاں آ جا
اے میرے پیار کے راہی، اے مہرباں آ جا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad