میری پہچان ہے تجھ میں

Poet: UA By: UA, Lahore

تجھے ہم بھول نہ پائے کوئی تو بات ہے تجھ میں
نظراٹھ کر نہ جھک پائی کوئی تو بات ہے تجھ میں

تیری آنکھیں تیرا چہرہ تیرے انداز کیا کہنا
یکجا ہیں حسن کے سب شاہکار اک تجھ میں

میرے دل کی تڑپ سے جانے تو کب آشنا ہوگا
تیرے بن جی نہیں پاتا میری جان ہے تجھ میں

خدا جانے میرا جنوں مجھے کیا کیا دکھائے گا
تجھے پایا ہے خود میں اور خود کو پالیا تجھ میں

تمہیں عظمٰی میری چاہت سے کچھ حاصل نہیں ہوگا
مجھے پھر سے نہیں کہنا میری پہچان ہے تجھ میں

Rate it:
Views: 501
04 Jan, 2009