میری کتاب کا عنوان ہے سب تیرے لئے

Poet: UA By: UA, Lahore

میری کتاب کا عنوان ہے سب تیرے لئے
یہ جو ذرا میری پہچان ہے سب تیرے لئے

میری فطرت میں جو لمحہ بہ لمحہ لرزتا ہے
جو تلاطم ہے جو طوفان ہے سب تیرے لئے

میری آواز میری خامشی سب تیرے لئے ہے
طبیعت میں سکوں ہیجان ہے سب تیرے لئے

میری نظمیں میری غزلیں میری یہ تحریریں
میرا کیا ہے کہ میری جان ہے سب تیرے لئے

عظمٰی کوئی خیال میں آ کر یہ کہتا ہے مجھے
یہ ساری کائنات ہے انسان سب تیرے لئے

Rate it:
Views: 670
09 Feb, 2010